شنبه 03/می/2025

اسرائیل کے میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے امریکا کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد

پیر 3-اگست-2020

امریکا نے اسرائیلی فوج کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر کی نقد امداد فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

اسرائیلی اخبار’معاریو’ کی ریورٹ کے مطابق امریکی سینٹ میں اسرائیلی فوج کے میزائل پروگرام میں مدد کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی نقد امداد کی منظوری دی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے منظور کردہ رقم کا ایک بڑا حصہ آئرن ڈوم کےلیے صرف کیا جائے گا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے اسرائیل کو سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں مدد کے لیے 47 اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی