پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل کی القدس کے 90 دونم علاقے پر نئے تعمیراتی منصوبے کی منظوری

پیر 3-اگست-2020

اسرائیلی وزیر بلدیات موشے لیئون نے القدس میں‌یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کے منصوبے کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔

اس منصوبےمیں جدید خطوط پر تیار کردہ ایک کاروباری مرکز’ سیلیکون ویلی اور متعدد دیگر بزنس سینٹر قائم کیے جائیں‌گے۔ مشرقی بیت المقدس میں ایک بڑا ہوٹل اور ایک صنعتی زون بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

صہیونی حکومت کے اس توسیع پسندانہ منصوبے کے بعد وادی الجوز میں قائم صنعتی پروجیکٹ کو بند کیا جائے گا۔ منصوبے پردو ارب 10 کروڑشیکل تقریبا 60 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سیلیکون ویلی منصوبہ سنہ 1976ء میں شروع کیاتھا۔ اس منصوبے کے تحت باغات، پارک، تجارتی اور رہائش مراکز اور دیگر جدید خطوط پر تیار کردہ مراکز اور رہائش گاہیں شامل ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی