فلسطین کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی جیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ مسلم امہ جلد بیدار ہوگی، اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی اور لبیک یا مسجد اقصیٰ کی پکار کے ساتھ اٹھ کھڑی ہوگی۔
قدس پریس کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسرائیلی جیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ تاریخ کے ایک نئے اور فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکی ہے۔ میں مسلمان ممالک کی حکومتوں اور اقوام کو مخاطب کرکے انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میرے آنسو اور میرا دکھ صرف اللہ کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔ میرا ایمان ہے کہ جلد مسلم امہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کی خوشی دیکھیں گے۔
اسیر فلسطینی رہ نما نے کہا کہ آج جو پیغام میں اہل فلسطین کو بھیج رہا ہوں وہی پیغام پوری مسلم امہ کے نام اور تمام عرب اقوام کے نام ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اے میرے اہل وطن، اے مسلمانوں اور اے اہل عرب اللہ تمہیں عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک کرے۔ میرا ایمان اور یقین ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب مسلمان مسجد اقصیٰ میں آزادی کے ساتھ نماز ادا کریں گے۔