یکشنبه 04/می/2025

فلسطین میں‌کرونا کے مزید دو مریض چل بسے، 380 نئے کیسز کی تصدیق

ہفتہ 1-اگست-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں‌ کرونا کے متاثرہ دو شہری جاں‌ بحق ہوگئے جب کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 380 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 182 فلسطینی صحت یاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں‌کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران محکمہ صحت کے حکام نے 2758 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مجموعی کیسز 14 ہزار 838 ہوگئی ہے۔ ان میں فعال کیسز کی تعداد  8 ہزار 465 ہے جب کہ 6 ہزار 289 فلسطینی صحت یاب ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 84 ہوگئی ہے۔

القدس میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 116 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ الخلیل میں 186، نابلس میں 12م بیت لحم میں 11، جنین میں 14، طولکرم 11، اریحا میں 17، رام اللہ البیرہ میں 11 اور سلفیت میں ایک مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی