فلسطینی رکن پارلیمنٹ یاسر منصور نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی ریاست کی سازشی سرگرمیاں، یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی اور یہودی شرپسندوں کے مکروہ حربے منظم جرم ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں یاسر منصور نے کہا کہ اسرائیلی سازشوں کا مقصد مسجد اقصیٰ پر زمانی اور مکانی اعتبار سے اپنا تسلط قائم کرنا ہے۔ مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کے لیے صہیونی دشمن کے پاس پہلا قدم مقدس مقام کی زمانی اور مکانی تقسیم ہے۔
انہوںنے ان تمام فلسطینیوں جو قبلہ اول تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں اور باقاعدگی کے ساتھ قبلہ اول میں آمد ورفت جاری رکھیں تاکہ صہیونی ریاست کے مکروہ عزائم اور سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کا قبلہ اول سے مضبوط ربط غاصبوں کو اپنی سازشیں آگے بڑھانے کا موقع فراہم نہیں کرے گا اور صہیونیوںکو اس میں بری طرحناکامی کا سامناکرنا پڑے گا۔