فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کا شکارایک خاتون گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں انتقال کرگئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی علاقوں مں کرونا سے اب تک 84 اموات ہوچکی ہیں۔ ان میں ایک 12 سالہ بچہ اور 95 سالہ شخص بھی شامل ہے۔
ادھر جنین کے گورنر میجر جنرل اکرم الرجوب نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی جنین میں عرابہ قصبے میں کرونا کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔