جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا ‘یوم عرفہ’ پر مسجد اقصیٰ میں حاضری یقینی بنانے کی اپیل

جمعہ 31-جولائی-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے ‘یوم عرفہ’ پرفلسطینی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ قبلہ اول کے لیے رحت سفر باندھیں اور رات بھر قبلہ اول میں عبادت کریں۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ا یک بیان میں‌ خبر دار کیا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی سرکاری سرپرستی یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ایام میں مزعومہ ہیکل سلیمانی کے علم بردار گروپوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باب رحمت، المروانی مسجد، مسجد عمر، مسجد البراق اور دیوار براق سب مسجد اقصیٰ کے حصے ہیں۔

بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونیوں کی قبلہ اول کے خلاف مجرمانہ سازشوں پر خاموش تماشائی نہیں رہے گی۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے القدس میں فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔ فلسطینیوں کے مکانات مسمار کیے جا رہے ہیں۔ القدس کے فلسطینی بشندوں پر کمر توڑ ٹیکس عاید کرکے انہیں القدس سے بے دخلیئ پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی