جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی، تحریک فتح کا سیکرٹر جنرل گرفتار

جمعہ 31-جولائی-2020

جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران تحریک فتح کے سیکرٹری شادی مطورکو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسیطن کے مطابق قابض فوج نے شادی مطور کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ القدس میں اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ایک ریلی میں شرکت کی تیاری کررہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے القدس میں فلسطینی گورنر عدنان غیث کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

قابض فوج نے عدنان غیث کے ساتھ یکجہتی کےلیے نکالی گئی ریلی پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔  خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے اسعرائیلی فوج نے القدس میں فلسطینی گورنر عدنان غیث اور تحریک فتح کے کئی دوسرے رہ نمائوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی