جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاھو کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌کا حملہ

جمعرات 30-جولائی-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف اور نیتن یاھو کے استعفے کے لیے احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

عبرانی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زاید مظاہرین تل ابیب میں داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوحانا کی رہائش گاہ کے باہر جمع تھے اور وہ نیتن یاھو سے استعفے کے لیے احتجاج کررہے تھے۔ اس موقعے پر انتہا پسند صہہیونیوں کے ایک گروپ نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور نہتے مظاہرین پر لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا۔ تشدد کے نتیجے میں متعدد صہیونی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں بلیک فلیگ نامی ایک تنظیم گذشتہ کئی ہفتوں سے نیتن یاھو کے خلاف احتجاج اور ان کے استعفے کے مطالبے کے لیے مظاہرے کررہی ہے۔

گذشتہ دنوں تل ابیب میں نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر سیکڑوں یہودیوں نے وزیراعظم سے استعفے کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقعے پر قابض صہیونی ریاست کی پولیس نے مظاہرین پرحملہ کرکے 55 مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی