یکشنبه 04/می/2025

اسرائیل میں‌ایک ہی روز کرونا کے 2 ہزار سے زاید کیس رپورٹ

جمعرات 30-جولائی-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں‌ کرونا کے 2026 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے کل 8 اعشاریہ4 فی صد ٹیسٹوں کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی اسپتالوں میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 377 ہے۔ ان میں سے 315 کی حالت خطرے میں ہے۔ 155 کی حالت درمیانی ہے جبکہ 96 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں‌تیزی کے ساتھ اضافہ خطر ناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ آکسفرڈ یونیورسٹی کے مطابق اسرائیل کرونا کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کرسکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی