لبنان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے الھاربہ میں شہری آبادی پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔
لبنان کے المنار ٹی وی چینل نے رویسات العلم کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروںپر گرنے والے گولوں اور ان کے نتیجے میںہونے والی تباہی کے مناظر نشر کیے۔
ادھر لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق قابض فوج نے شعبا فارمز اور دیگر سرحی علاقوں میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرضی حملے کیے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دو روز سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ نے سرحدی دراندازی کی کوشش کی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے تاہم حزب اللہ کی طرف سے دراندازی کی کسی بھی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔