سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر یافا میں فلسطینی سماجی اور مذہبی شخصیات کی اپیل پرآئندہ جمعرات کو یوم عرفہ کے موقعے پر دفاع قبلہ اول مارچ کا اعلان کیا ہے۔ دفاع قبلہ اول مارچ میں فلسطینی شہریوں سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو شام پانچ بجے یافا سے موٹرسائیکل ریلی مسجد اقصیٰ کی طرف رروانہ ہوگی۔ مارچ میں فلسطینی شہریوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سرگرمی کا مقصد قبلہ اول پر یہودی آباد کاروں کے اشتعال انگیز دھاووں کا جواب دینا ہے۔
اس حوالے سے فلسطینی شہری یافا میں الغزازوہ پارک میں جمع ہوں گے جہاں سے ایک ریلی کی شکل میں مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوں گے۔ ریلی میں شریک روزہ دار مسجد اقصیٰ میں روزہ افطار کریں گے۔
قبل ازیں مسجد اقصیٰکے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ یوم عرفہ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔