جمعه 02/می/2025

حماس اور اسلامی جہاد کی ایرانی مسافر جہاز کو خطرے میں ڈالنے شدید مذمت

ہفتہ 25-جولائی-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس ‘ اور اسلامی جہاد نے شام میں پرواز کے دوران مبینہ طور پر امریکی لڑاکا طیاروں کی طرف سے ایرانی ہوائی جہاز کا تعاقب کرنے اور مسافر بردار طیارے کو خطرے میں ڈالنے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

دونوں ‌جماعتوں کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ امریکی طیاروں نے شام میں پرواز کے دوران ایک ایرانی مسافر جہاز کا راستہ روک کر سیکڑوں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ دونوں جماعتیں امریکا کی اس اشتعال انگیز اور بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ نے جمعرات کی شام ایرانی سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے نے شامی فضائی حدود میں ایرانی مسافر طیارے کا راستہ روکنے کی کوشش کی جس پر ایرانی مسافر بردار جہاز کو غیرمعمولی تیزی کے ساتھ فضا میںً بلند کیا گیا تاکہ طیارے کو کسی تصادم اور حادثے سے بچایا جاسکے۔ اس واقعے میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے دمشق پر ایک ایرانی طیارہ روکا تھا۔ یہ طیارہ بیروت جا رہا تھا۔

لڑاکا طیارے  کی شناخت کے بارے میں متضاد خبریں آرہی ہیں۔  ایرانی میڈیا نے پائلٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے فضائی حدود میں دو امریکی جنگجو طیارے کے قریب پہنچے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں مسافر طیارے کی ونڈو سے ایک لڑاکا طیارے اور مسافر کے تبصرے دکھائے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی