اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر نے عرین زعانین کے خلاف پیش کردہ فرد جرم میں الزام عاید کیا تھا کہ اس نے انتہا پسند یہودی مذہبی لیڈر اور رکن کنیسٹ یہودا گلیک پر چند ہفتے قبل القدس میں ایک معذور فلسطینی لڑکے ایاد الحلاق کی شہادت پر تعزیت کے
دوران حملے کی کوشش کی تھی۔
اسرائیلی فوج نے زعانین کو 7 جون 2020ء کو القدس میں وادی الجوز میں واقع اس کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا تھا۔ اس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔
خیال رہے کہ یہودا گلیک کا شمار اسرائیل کے انتہا پسند مذہبی لیڈروں میںہوتا ہے۔ یہ ربی مسجد اقصیٰ کی جگہ مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ گلیک یہودی انتہا پسندوں کے لیے ایک ہیرو اور فلسطینیوں کے لیے مقدس مقامات بالخصوص قبلہ اول کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ یہودا گلیک آئے روز مسجد اقصیٰ پریہودی بلوائیوں کے ہونے والے اجتماعی دھاووں میں انتہا پسندوں کی قیادت کرتا ہے۔