کل بدھ کے روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 228 یہودی آباد کاروںنے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مسجد میں گھنٹوں مٹر گشت کرتے رہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ 228 یہودی آباد کاروں میں متعدد طلبا اور دیگر شعبوں کے یہودی بھجی شامل تھے۔ وہ باب رحمت میں اعلانیہ داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
ادھر یہودی آبادکاروں نے مراکشی دروازے سے درجنوں یہودی آباد کاروں نے اشتعال انگیزی کا ارتکاب کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔
ادھراسرائیل کی عبرانی ویب سائٹس کے مطابق انتہا پسند یہودیوںکی طرف سے دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے دوران مجموعی طورپر 1532 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بےحرمتی کی۔ ان میں 18 نوبیاہتا جوڑے، 40 یہودی ربی اور سیکڑوں پولیس اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔