خلیجی ریاست کویت نے فلسطینیوں کےخلاف صہیونی ریاست کےجرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی سختی سے روک تھام کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سلامتی کونسل کےاجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل مندوب منصور العتیبی نے کہا کہ عالمی برادری کوفلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ عالمی برادری وقت گذرنے سے قبل ہی اسرائیل کو جرائم کی روک تھام کے لیے نکیل ڈالے۔
العتیبی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کررہا ہے بلکہ امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کرونا وائرس کی وبا کو فلسطینی علاقوں میں اپنے توسیع پسندانہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے استعمال کررہا ہے۔ گذشتہ چند ماہ کے دوران عالمی برادری اور عرب ممالک کے کرونا کی وبا کے بحران میںالجھنے کے باعث فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی جرائم کی طرف توجہ نہیں دے سکی اوراسرائیل نے اس صورت حال سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے۔