مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں الرام قصبے میں بدھ کی شام اسرائیلی خفیہ ایجنٹوں نے عربوں کے بھیس میں فلسطینی نوجوان کو اغوا کر لیا۔
نوجوان کی شناخت عزالدین ابو صبح کے نام سے ہوئی جو شہید مصباح کا بیٹا ہے جسکی لاش مقبوضہ بیت المقدس میں فائرنگ اپریشن کے بعد اکتوبر 2006 سے ابھی تک اسرائیل کی حراست میں ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک نجی گاڑی پر سوار سادہ کپڑوں میں ملبوس افسر الرام قصبے میں داخل ہوئے اور اپنےسٹور کے باہر کھڑے ہوئے عزالدین کو گلی سے اغؤا کر لیا۔
عزالدین کو 2013 میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جب وہ 15 سال کا تھا۔