چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا بحران سے نمٹنے کیلئے فوج کو ذمہ داری نہ سونپنا غلطی تھی: اشکنزئی

بدھ 22-جولائی-2020

اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس میزائل کی طرح خطرناک ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس پھیلنے کے فوری بعد فوج کو ذمہ داری نہ سونپنا غلطی تھی۔

گیبی اشکنزئی نے وائی نیٹ اسٹوڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کرونا وائرس اور میزائل ایک ہی طرح کے خطرے ہیں۔ صرف فوج ہی اس وبا کو کنٹرول کرنے میں عوام کی مدد کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کو کرونا سے نمٹنے کے اختیارا سونپنے میں ناکامی ہوئی۔ بعض لوگوں نے ذاتی انا اور مفاد کے لیے فوج کو اس میدان میں اتارنے سے گریز کیا۔ مگر اب اس حوالے سے فوج کو ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور میں اس کی قدر کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ اسرائیل میں حالیہ ہفتوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی