چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں کرونا وائرس کے مزید 1844 کیسز کی تصدیق

بدھ 22-جولائی-2020

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 1844 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ پانچ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوموار کی نسبت منگل کے روز اسرائیل میں کرونا کے کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ سوموار کو 951 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ منگل کو 1844 کیسز سامنے آئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے مزید 26 ہزار 132 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ ان میں سے 8 اعشاریہ اریک فی صد کرونا کے مریض نکلے۔ روزانہ ہونے والے ٹیسٹوں میں 6 سے 7 فی صد افراد کرونا کا شکارنکل رہے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے اب تک 422 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 29 ہزار 883 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔22 ہزار 432 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی