اسرائیلی فوج کے وائس چیئرمین برائے صحت نعوم وینک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر تمام فوجیوں کی نقل وحرکت اور ان کے سفر پرپابندی کی تجویز پرغور کیا جا رہا ہے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس میں رکن کنیسٹ عوفر شیلح کے نقطہ اعتراض کے جواب میں وینک نے کہا کہ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران فوج میںکرونا کے کیسز کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس لیے اب ہم فوجیوں کے تبادلے اور ان کی نقل وحرکت پرپابندی پرغور کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج میں کرونا کے چند درجن مریض تھے اور اب متاثرین کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔
مسٹر وینک کا کہنا تھا کہ اس وقت 845 فوجی کرونا کا شکار ہیں۔ ان میں سے بیشتر عسقلان شہرکے کیمپوں میں ہیں۔