اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںبتایا گیا ہے کہ کل منگل کے روز مصر کی سرحد پر فائرنگ کے واقعےمیں ایک صہیونی فوجی افسر زخمی ہو گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فائرنگ سے فوجی افسر کو معمولی زخم آئے ہیں اور اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ فوج نے اس واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے تاہم فائرنگ کےواقعے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔