اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک اردنی شہری ثائر خلف اللوزی کو 19 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فلسطین میں اسیران مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالت نے 29 سالہ اسیر ثائر اللوزی کو گرفتاری کے 8 ماہ بعد 19 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے مطابق اللوزی کو اسرائیلی فوج نے ام رشراش شہر میں دو اسرائیلیوں پرقاتلانہ حملے کی کوشش کا الزام ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے اردنی شہری کے خلاف پیش کردہ فرد جرم میں کہا گیا ہےکہ ملزم اسرائیل پر ورک ویزے کے ذریعے داخل ہوا اور اس نے ایلات شہر میں دو اسرائیلی غوطہ خوروں پر ہتھوڑے سے وار کیا جس کے نتیجے میں دونوں غوطہ خور زخمی ہوگئے تھے۔