یکشنبه 04/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس میں فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا

بدھ 22-جولائی-2020

قابض اسرائیلی حکام نے بدھ کی دوپہر مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق میں جبل المکبر میں فلسطینی شہری کا زیر تعمیر مکان مسمار کر دیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ 90 مربع میٹر کا مکان  فلسطینی شہری سیف الدین جمعہ کی ملکیت تھا۔

آبادکاری اور دیوار کے خلاف فلسطینی کمیٹی کے مطابق قابض صہیونی حکام نے 2020 کے آغاز سے مسماری کے 313  آپریشن کیے  جن میں سے 54 فیصد الخلیل اور مقبوضہ بیت المقدس میں کیے گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی