سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو کل 20 جولائی بہ روز پیر دارالحکومت ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال میں ان کے بعض ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
شاہی دفتر کے بیان کے مطابق سعودی فرماں روا کو پِتّے کی سوزش کی شکایت ہے۔ شاہی دیوان کےمطابق شاہ سلمان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطے سے باہر ہے۔ ان کے پتے اور دیگر امراض کا علاج کیا جائے گا۔