اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی صبیح ابوصبیح کو 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ابو صبیح شہید مصباح ابوصبیح کا بیٹا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق گذشتہ روز اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے صبیح کو 30 مای قید اور 5000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی۔
خیال رہےکہ اسیر صبیح کو اسرائیلی فوج نے اپریل کے اوائل میں حراست میں لیا تھا۔ اس کا رہائشی تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔اس کےوالد مصباح ابو صبیح کو صہیونی فوج نےچار سال قبل گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ قابض فوج نے شہید کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے رکھا ہے اور ابھی تک تدفین کے لیے اس کے لواحقین کو نہیں دیا گیا۔