قابض اسرائیلی فوجیوں نے سوموار کے روز مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم شہر میں 700 ایکڑ فلسطینی زمین ضبط کر لی۔
بیت لحم میں آبادکاری اور دیوار کے خلاف قومی کمیٹی کے سربراہ حسن بریجیہ نے کہا کہ چار دن پہلے صہیونی فوجیوں نے متعلقہ زمین کے اردگرد خاردار تار لگا دی تھی۔
بریجیہ کے مطابق ، وہ اراضی ، جو الوحش ، العساکر اور المسعدہ خاندانوں کی ملکیت ہے ، اسرائیلی پارک کی تعمیر کے لئے استعمال ہو گی۔