قابض اسرائیلی حکام نے سوموار کے روز اعلان کیا کہ زیر حراست فلسطینی قیدی عبداللہ شراقہ کا کرونا وائرس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
فلسطینی اسیران اور اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے اسیران کے امور کے کمیشن کے مطابق شرقہ کو اتوار کے روز رام اللہ میں جلزون پناہ گزین کیمپ میں اسکے گھر سے اغؤا کای گیا تھا۔
شراقہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا اور نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ کرونا وائرس میں مبتلا ہے۔
شراقہ کرونا وائرس میں مبتلا دوسرا قیدی ہے۔ پہلے متاثرہ قیدی کمال ابو وعر ہیں جو کینسر کے مریض ہیں۔