فلسطینی اتھارٹٰی کی وزارت صحت نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی علاقوں میں 400 نئے کورونا وائرس کے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
وزیر صحت می القیلہ نے وائس آف فلسطین ریڈیو کو بتایا کہ کورونا وائرس کے درج زیل نئے کیس درج کیے گئے ہیں۔
الخلیل : 119 کیسز
رام اللہ : 50 کیسز
اریحا : 34 کیسز
نابلس : 19 کیسز
بیت لحم : 12 کیسز
طولکرم : 7 کیسز
قلقیلیہ : 4 کیسز
جنین : 1 کیس
مقبوضہ بیت المقدس کے اردگرد کے علاقے : 63 کیسز
مقبوضہ بیت المقدس : 91 کیسز
انہوں نے کہا ، "اگرچہ اعداد و شمار پریشان کن ہیں ، لیکن وہ مستحکم ہیں ، جو 400 کیسز میں کھڑے ہیں۔”