شنبه 16/نوامبر/2024

فول پروف سیکیورٹی میں 82 یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاوے

پیر 20-جولائی-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل اتوار کو 30 یہودی طلبا اور 52 دوسرے یہودی آبادکاروں  نے فوج اور پولیس کی  فول پروف سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

 مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت 80 سے زاید یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیر قبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے ساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ سے بے دخل رنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 30 فلسطینیوں کو قبلہ اول سے بے دخل کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی