اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اڑھائی کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ حکومت وبا پرقابو پانے کے لیے تمام ممکنہ تدابیر اور اقدامات کر رہی ہے۔
حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کرونا سے متاثرہ ہونے والے ممالک میں شامل ہے جہاں بڑی تعداد میں کرونا کے کیسز آئے ہیں۔
ادھر ایرانی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
صدر حسن روحانی نے انسداد کرونا قومی کمیشن کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایران میں کرونا وبا کے باعث 14 ہزار افراد اپنی زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ حالیہ ہفتوں کے دوران ایران کے اسپتالوں میںکرونا کے دو لاکھ مریضوں کو لایا گیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ایران کو 30 سے 35 ملین تک کرونا
کے متاثرین کا بوجھ اٹھانے کی تیاری کرنی چاہیے۔