چهارشنبه 30/آوریل/2025

69 فلسطینی خواتین اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں گرفتار

اتوار 19-جولائی-2020

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 69 فلسطینی خواتین کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے کہا کہ فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں اور انہیں زندانوں میں قید کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہرعمر کی خواتین کو حراست میں لیا جاتا رہا ہے۔ عمر رسیدہ، بچیوں، مریض اور زخمی خواتین کو حراست میں لیا جاتا رہا۔

ریاض الاشقر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی اسرائیلی زندانوں میں 41 خواتین پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سے بیشتر خواتین بدنام زمانہ دامون جیل میں ‌قید ہیں۔

ریاض الاشقر نے کہا کہ ان میں سے 25 خواتین کو باقاعدہ قید کی سزائوں کا سامنا ہے۔ ان میں سے 8 کو دس سال سے زاید قید کی سزائوں کا سامنا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی