اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے 353 یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر تللمودی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ ہفتے روزانہ کی بنیاد پر یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے اور مقدس مقام کی بے حرمتی روز کا معمول بن چکی ہے۔ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی فراہم کیے جانے کے ساتھ ساتھ یہودی انتہا پسند ربیوں کی حمایت بھی حاصل رہتی ہے