شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی بحریہ کا غزہ میں ماہی گیروں پر حملہ

اتوار 19-جولائی-2020

قابض اسرائیلی  بحریہ نے اتوار کی صبح محصور غزہ کی پٹی کے شمالی ساحلوں سے فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ،اسلحے سے لیس  اسرائیلی کشتیووں نے ماہی گیری کشتیوں کو الٹانے  کی کوشش کی ۔

اس حملے نے ماہی گیروں کو ساحل کی جانب لوٹنے پر مجبور کیا ، خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی بحری فوج اور ان کی توپیں غزہ کے ماہی گیروں کے آس پاس تقریبا ہر روز رہتی ہیں ، انہیں ہراساں کرتی ہیں ، ان پر گولی چلاتے ہیں ، ان کی کشتیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور گرفتاریاں بھی کرتے ہیں۔ بعض اوقات بندوق کے حملوں کے دوران ماہی گیر زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 1993 کے اوسلو معاہدے کے تحت ، فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے ساحل سے 20 سمندری میل تک مچھلی پکڑنے کی اجازت ہے ، لیکن اس کے بعد سے اسرائیل غزہ پر اپنی ناکہ بندی کے ایک حصے کے طور پر ماہی گیری کے علاقے کو بتدریج چھ سے تین سمندری میل کے درمیان حد تک کم کرتا رہا ہے۔ .

 

مختصر لنک:

کاپی