جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا وبا پھیلنے کے بعد مغربی کنارے میں مکمل لاک ڈائون

ہفتہ 18-جولائی-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں کرونا کی وبا کے تیزی سے پھیلائو کے بعد وزیراعظم محمد اشتیہ نے تمام شہروں میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد غرب اردن کی تمام گورنریوں میں کل جمعہ سے لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ لاک ڈائون اتوار کی صبح تک جاری رہے گا۔

لاک ڈٗائون کے دوران بیکریوں، کریانہ کی دکانوں اور ڈسپنسریوں کے علاوہ دیگر تمام کاروباری سرگرمیاں بند ہوں گی اور سڑکوں پر ہنگامی نوعیت کی ٹریفک کو چلنے کی اجازت ہوگی۔

حکومتی فیصلے کے مطابق لاک ڈائون کا اطلاق غرب اردن کے تمام شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں ہوگا۔

لاک ڈائون پرعمل درآمد کے لیے فلسطینی اتھارٹی نے پولیس کو الرٹ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اور کئی دوسرے علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز کی بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی