پنج شنبه 01/می/2025

طولکرم کے قریب صہیونی آبادکاروں نے درجنوں زیتون کے درخت تباہ کر دئیے

ہفتہ 18-جولائی-2020

یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے جمعہ کے روز طولکرم اللباد قصبے  میں زیتون کے کئی درختوں کو کاٹ دیا جب کہ دوسرے گروہ نے جنوبی نابلس میں بیتا قصبے میں ایک پہاڑ پر تیار مصنوعی مکانات نصب کر دیا۔

طولکرم کے مقامی ذرائع کے مطابق ، غیرقانونی آباد کار بستیووں افینی ھیفیتس اور دیربان  کے رہائشیوں نے کفر اللباد  قصبے  میں آرے کا استعمال کرتے ہوئے زیتون کے درجنوں درختوں کو کاٹ دیا۔
آباد کاروں ک جانب سے  تباہ کیے جانے والے درختوں میں عادل بکر کے بیٹوں کے درخت بھی شامل تھے۔

ایک اور واقعے میں اسی دن آباد کاروں کے ایک گروہ نے اسی علاقے میں خیموں کو پچھڑنے کے چند ہی گھنٹوں بعد جنوبی نابلس کے شہر بیتا  میں ماؤنٹ صبیح پر پہلے سے تیار شدہ گھروں کو نصب کردیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی