چهارشنبه 30/آوریل/2025

شام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک فلسطینی پناہ گزین شہید

جمعہ 17-جولائی-2020

شام کی درعا گورنری میں المزیریب کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگیا۔ شہید کی شناخت 23 سالہ معتصم محمد عواد کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے راہ چلتے ہوئے براہ راست فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

فلسطین ۔ شام ایکشن گروپ کے مطابق معتصم عواد اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔ وہ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عواد کو شامی اپوزیشن کے قریب سمجھا جاتا تھا تاہم اس سے قبل اس کی کسی قسم کی عسکری سرگرمی میں ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ المزیریب کے مقام پر ہزاروں فلسطینی پناہ گزین انتہائی مشکل اور نا مساعد حالات میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی