چهارشنبه 07/می/2025

اسرائیل میں کرونا کے مزید 1718 کیسز کی تصدیق

جمعرات 16-جولائی-2020

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1718 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق کرونا کے 183 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے جب کہ 56 مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کی وبا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 371 ہوگئی ہےجب کہ اسپتالوں میں اس وقت بھی 22 ہزار 324 مریض موجود ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسرائیلی حکومت نے کرونا کی وبا کے دوبارہ پھیلنے کے بعد پابندیوں میں نرمی کے فیصلے پرنظر ثانی کا اعلان کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی