پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی آباد کاروں نے مسجد ابراھیمی میں کیفے ٹیریا کھول لیا

جمعرات 16-جولائی-2020

قابض اسرائیلی حکام  نے یہودی آباد کاروں کو الخلیل کے پرانے شہر میں واقع ابراہیمی مسجد میں ایک کیفے ٹیریا کھولنے کی اجازت دے دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، درجنوں آباد کار مسجد کے صحن میں موجود کھانے پینے کی چیزیں بیچنے کے لئے کیفے ٹیریا پہنچ گئے۔

مقامی عہدے داروں کا خیال ہے کہ کیفے ٹیریا اسرائیلی اقدامات کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد مسجد میں یہودی آباد کاروں کی موجودگی کو بڑھانا  ہے۔

حال ہی میں ، قابض صہیونی حکام  نے مسجد ابراہیمی کے قریب فلسطینی املاک کو ضبط کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے تاکہ یہودی آباد کاروں کے لئے مسجد تک خاص راستہ تعمیر کیا جاسکے ، جس میں ایک پارکنگ ، ایک لفٹ اور باقی جگہیں شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی