قابض اسرائیلی ریاست کے ہاں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے فوج میں داخل ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے مریضوں کے ساتھ میل جول رکھنے والے 12 ہزارفوجیوں کو ممکنہ وبا کے باعث قرنطینہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران 12 ہزار 130اسرائیلی فوجیوں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 568 کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جون کے مہینے میں فوج کی صفوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
حال ہی میں اسرائیلی حکومت کے وزیر برائے القدس امور اور مشہور ربی راوی پیرٹز کو کرونا کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف بھی کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیے گئے ہیں۔