اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید تین مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1578 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل میں کرونا سے مجموعی ہلاکتیں 365 ہوگئی ہیں جب کہ کل متاثرین کی تعداد 40ہزار 248 ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے 183 متاثرین کی حالت تشویشناک ہے اور 54 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کے 20 ہزار 560 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ 19 ہزار323 صحت یاب ہوگئے ہیں۔