مصری وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 77 مریض ہلاک جبکہ 913 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
مصری وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاھد نے بتایا کہ ملک میں کرونا کے مزید چند مریض صحت ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 975 ہوگئی ہے۔
مصر میں مجموعی طور پرکرونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 3935 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔