شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی آبادکاروں نے الخلیل میں زیتون کے درجنوں درخت تباہ کر دئیے

پیر 13-جولائی-2020

صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے شمال مشرق میں سعیر قصبے میں فلسطینیوں کے ملکیتی زیتون کے باغیچے میں تباہی مچادی۔

میڈیا ذرائع نے الخلیل میں کہا کہ  سعیر قصبے میں الادیسہ کے علاقے میں غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی کریات اربع سے تعلق رکھنے والے درجنوں صہیونی آبادکاروں نے  20 سال پرونے تقریبا 70 کے قریب زیتون کے درخت اکھاڑ ڈالے۔

اسرائیلی فوجیوں نے آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا جس کے بعد زیتون کے درختوں کی مزید تباہی کو روکنے کی کوشش کرنے والے   مقامی باشندوں سے جھڑپیں  شروع ہوگئیں۔

یہ باغیچہ مقامی دیہاتی  یوسف اسماعیل اور اس کے خاندان کا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی