قابض صہیونی فوج کی فائرنگ سے گذشتہ روز شہید ہونے والے فلسطینی ابراہیم مصطفیٰ ابو یعقوب کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید ابراہیم یعقوب کے جنازے اور تدفین میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق شہید کے جنازے کا جلوس غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت کے شہید یاسر عرفات اسپتال سے کفل حارس کی طرف چلا۔ کفل حارس ہائی اسکول کے گرائونڈ میں نماز جنازہ کی ادائی سے قبل ہزاروں فلسطینیوں نے شہید کا آخری دیدار کیا۔
نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے شہری شدید غم وغصے اور صدمے سے دوچار تھے۔ انہوں نے اسرائیلی دشمن کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ سے پیوستہ شب سلفیت میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گولیاں مار کر شہید کردیا۔





