پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اردن میں احتجاجی دھرنا

ہفتہ 11-جولائی-2020

اردن میں مذہبی سیاسی جماعتوں اور عوامی قوتوں کی اپیل پر گذشتہ روز دارالحکومت عمان میں ہزاروں افراد نے فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مذہبی جماعتوں کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے غرب اردن اور وادی اردن پر صہیونی خود مختاری کے قیام اور اراضی کی لوٹ مار کے خلاف دھرنا دیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جمعہ کے بعد دھرنے میں شرکت کرنے والی شخصیات نےعمان میں مسجد الحسینی کےامام اور دیگرشخصیات نے شرکت کی۔

اس موقعے پر شرکا نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ان پر اسرائیل مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ اس موقعے پر شرکا نے فلسطین کے حق اور فلسطینی اراضی پر قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اردنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کے خلاف صہیونی سفیر کو طلب کرکے اس سے احتجاج کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی