یکشنبه 04/می/2025

غرب اردن: کرونا کی وبا تیزی سے پھیلنےلگی،مزید پانچ مریض جاں بحق

ہفتہ 11-جولائی-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید پانچ مریض جاں بحق ہوگئے جب  کہ 396 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز الخلیل میں 58 سالہ ایک فلسطینی کرونا کا شکار ہونے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ تفوح اور پرانے الخلیل میں دو فلسطینی کرونا سے چل بسے۔ ان کی عمر 71 اور 80 سال تھی۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران القدس میں کرونا کے مزید 65، عناتا میں 11، کفر عقب میں ایک، العیزریہ میں تین، رام اللہ اور البیرہ میں  26، الخلیل میں263، طولکرم میں دو، بیت لحم میں 18، نابلس میں چھ اور قلقیلیہ گورنری میں کرونا کے ایک مریض کی تصدیق کی گئی۔

بیت لحم گورنری میں کرونا کے 11 مریض صحت یاب ہوگئے جب کہ 3492 نئے مشتہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔

فلسطین میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 5485 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 710 صحت یاب ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی