سلفیت گورنری کے شمال میں کفل حارث گاوں میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی آدمی کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ قابض صہیونی فوجیوں نے ابراھیم مصطفیٰ کو بے رحمی سے گردن میں گولی مار دی اور اسے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سلفیت کے سرکاری ہسپتال میں داخل ہونے کے کچھ دیر بعد ہی وہ اپنے شدید زخموں کی وجہ سے دم توڑ گیا۔
اسی دوران طبی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور شخص پاوں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔