جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اراضی کا سرقہ، امریکی انتظامیہ نے مشاورت شروع کردی

جمعرات 9-جولائی-2020

ایک عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے فلسطینی اراضی کے اسرائیلی ریاست پر قبضے کے منصوبے (فلسطینی سرزمین کی چوری اور سرقہ ) کے بارے میں مشاورت دوبارہ شروع کردی۔

عبرانی اخبار "یروشلم پوسٹ” نے ایک امریکی اہلکار (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی امن ٹیم آج ملاقات کرے گی۔

امریکی صدر کے چیف مشیر اور داماد جیریڈ کوشنر اس ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں ، جس میں مشرق وسطی کے لیے امریکی خصوصی مندوب ، ایوی برکویٹز اور اسرائیل میں  امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین بھی شامل ہیں۔

اس ٹیم نے گذشتہ ماہ کے آخر میں مشاورت کی تھی لیکن یہ حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہوگئی تھی۔

اخبار نے اس امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایاکہ  امریکی ٹیم "اسرائیل” کے دورے کے بعد غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کے کئی پہلوئوں پر غور کا ارادہ رکھتی ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق فلسطینی اراضی کے الحاق سے متعلق فیصلہ اس ماہ بھی ممکن ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم  بنجمن نیتن یاہو امریکا سے گرین چٹ  چاہتے ہیں تاکہ وہ غرب اردن کے "الحاق” کے عمل کو شروع  کیا جاسکے۔

تاہم امریکی انتظامیہ کو الحاق کے عمل  پر آگے بڑھانے سے پہلے نیتن یاہو اور وزیر دفاع بینی گینٹز اور وزیر خارجہ گبی اشکنازی کے مابین مفاہمت کی کوشش کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی