اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزی 8 مریض ہلاک ہوگئےجس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 342 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 1137نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 31886 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسپتالوں میں زیرعلاج کرونا کے 86 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔ جب کہ 34 مصنوعی آکسیجن پر زندہ ہیں۔ اسرائیل میں کرونا کے 13352 مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے جب کہ 18192 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔