چهارشنبه 30/آوریل/2025

قطر اور سعودی عرب میں کرونا کے دو فلسطینی مریض جاں بحق

جمعرات 9-جولائی-2020

فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز سعودی عرب  اور قطر میں مقیم دو فلسطینی کرونا کی وبا کی وجہ سے دم توڑ گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت خارجہ کے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں مقیم 54 سالہ احلام عبدالملک محمود صیام کرونا سے دم توڑ گئی۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم 81 سالہ ھدیٰ محمد صالح عدس نامی ایک فلسطینی کرونا کی وبا کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔ قطر اور سعودی عرب میں کرونا سے دو فلسطینیوں کی اموات کے بعد بیرون ملک جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 198 ہوگئی ہے۔

بیرون ملک کل 3379 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 1397 صحت یاب اور198 وفات پا چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی