قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات اور دوکانیں مسمار کر دیں۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے سلوان میں وادی الجوز میں ایک دوکان اور عین اللوزہ میں ایک مکان مسمار کر دیا۔ دونوں فلسطینی شہری کی ملکیت تھے۔
مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کے اسرائیلی مرکز اطلاعات بتسلیم کے مطابق اسرائیلی حکام نے 2020 کے آغاز سے مقبوضہ بیت المقدس میں 31 فلسطینی مکانات اور 11 غیر رہائشی عمارتوں کو مسمار کیا۔